ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے انجان خاتون ہلاک 

بھٹکل : نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے انجان خاتون ہلاک 

Sun, 09 Oct 2022 20:47:26    S.O. News Service

بھٹکل،9؍اکتوبر (ایس او نیوز) مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق تعلقہ کے بائلور کراس میں نیشنل ہائی وے 66 پر کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک انجان خاتون ہلاک ہوگئی۔
    
شکایت کنندہ ایشور نائک نے بتایا ہے کہ جب رات 1.30 بجے وہ اور ان کے دوست ہوناور سے واپس لوٹ رہے تھے تو ہائی وے پر ایک 35-40 سالہ انجان خاتون مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی  اور اس کے دونوں پیر بری طرح زخمی تھے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہائی وے پر گزرنے والی کسی گاڑی کی زد میں یہ خاتون آگئی ہوگی ۔ ایشور نائک نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے یہ خاتون اس علاقے میں پھٹے ہوئے کپڑوں میں گھومتی نظر آئی تھی جس سے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔ 
    
مرڈیشور پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: